رائے پور / سکما ،11؍نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ کے سکما ضلع سے اس سال ستمبر میں دیہاتیوں کو اغوا کرنے کے معاملے میں مبینہ طور پر شامل ہونے والے سات افراد سمیت آٹھ نکسلیوں کو بھی گرفتار کیا گیاہے ۔ پولیس انسپکٹر سدرراج نے بتایا کہ تلاشی مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کی ایک مشترکہ ٹیم نے چنتن گپھا تھانہ علاقہ تحت آنے والے جنگل سے عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا ، وہ سبھی نچلے کیڈر کے تمام ارکان ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہم میں خصوصی ٹاسک فورس ضلع ریزرو گارڈ سینٹرل ریزرو پولیس فورس کوبر اور ضلع کے پولس شامل تھے ۔ ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار شدہ شخص مبینہ طور پر چنتن گپھا خاتون سرپنچ سمیت کے اغوا معاملہ میں کم سے کم 10 گاؤں کے افراد شامل تھے، یہ واقعہ ستمبر 15 اور ستمبر 1 کے درمیان پیش آیا تھا ۔ گرفتار شدہ افراد کے خلاف معاملہ درج کرکے عدالتی حراست میں بھیجنے کا عمل جاری ہے ۔